ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بدھ کو صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ٹیوٹا کی کارکردگی اور اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن اور نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹیوٹا کے اداروں میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں 1300 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی کیا جائے گا اور بھرتی کا عمل مکمّل شفافیت اور میرٹ پر ہوگا۔
ٹیوٹا کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے لئے رولز میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
ٹیوٹا کے اداروں میں کنسٹرکشن کے آٹھ شارٹ کورسز شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کورسز تین سے چھ ماہ کے ہوں گے جبکہ پی سی ون کی منظوری کے بعد آغاز کر دیا جائے گا۔