بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے خلاف طلباء پر حملوں کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
مشرفی مرتضیٰ پر حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملوں کا الزام ہے۔
مقدمے میں مشرفی مرتضیٰ کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا تھا اور 2018ء میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
سابق کرکٹر عام انتخابات میں عوامی لیگ کی ٹکٹ پر ممبر اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔