جنگ کے11 ویں روزپاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی، اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا
لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا
میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے جہاں پر قبضے کیلئے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اوردشمن کا اگلا ہدف وزیرآباد تھا
میجر ضیاء الدین احمد عباسی دشمن بھارت کے ارادوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر کھڑے ہو گئے اور ان کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،میجر ضیاء الدین احمد عباسی اپنے ٹینک پر کھڑے تھے کہ دشمن کی جانب سے فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے
میجر ضیاء الدین احمد عباسی کو ان کے بہادری کے اعتراف میں بعد ازشہادت ستارہ جرأت سے نوازا گیالیفٹیننٹ حسین شاہ 1965ء کی جنگ میں دشمن بھارت کیخلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، آپ کو بعد از شہادت بہادری کے اعتراف میں ستارہ جرأت سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان(ستارہ جرأت)، میجر ضیاء الدین احمد عباسی (ستارہ جرأت) اور لیفٹیننٹ حسین شاہ (ستارہ جرأت) کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔