ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔
امریکی صدارتی اُمیدوارڈونلڈٹرمپ اورکاملا ہیرس کےدرمیان گرماگرم مباحثےمیں ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑکردی،ڈونلڈ ٹرمپ نےموجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کوتباہ کن قراردےدیا،جس پرکاملہ ہیرس نے جوابی وارمیں کہا ڈونلڈ ٹرمپ ریکارڈ بیروزگاری چھوڑگئے،جمہوریت پر سول وارکےبعد سب سے بڑا حملہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےبولے بائیڈن انتظامیہ نےدہشت گردوں ،مجرموں اور منشیات فروشوں کےلئےامریکی سرحدیں کھولیں، آج جرائم کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔
کاملا ہیرس نےکہاغزہ میں جنگ ختم ہونی چاہئے،فوری سیز فائر اور قیدی رہا ہونے چاہئیں،دو آزاد ریاستیں ہی مسئلے کا حل ہیں۔افغانستان سے انخلا کا فیصلہ درست تھا،ٹرمپ نے افغان طالبان کےساتھ کمزور معاہدہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا اگروہ صدرہوتے توحماس اسرائیل پر اور روس یوکرین پرحملہ نہ کرتے۔اگرکاملا ہیرس صدربن گئیں تو اسرائیل دوسال میں ٹوٹ جائےگا۔افغان طالبان کےساتھ مذاکرات بھاری مالی اور جانی نقصان کی وجہ سے کیئے، بائیڈن انتظامیہ نے اس پرعمل نہ کیا ۔