صدر آصف علی زرداری نےبانی پاکستان کی 76 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،کہامسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کیلئے قائد کی کاوشوں کے ممنون ہیں۔
صدرمملکت نےاپنےپیغام میں کہاقائداعظم دور اندیش رہنما تھے،انہوں نےہندوستان کےمسلمانوں کو ایک جھنڈے تلےمتحد کیا،قائداعظم نےانتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدلی، پاکستان کے لیےانکا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا،وہ ایسی ریاست چاہتے تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہوں۔
آصف علی زرداری نےمزیدکہا قائداعظم کی جدوجہد نے ہی پاکستان کے جمہوری نظام کی بنیاد رکھی، پارلیمانی جمہوریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے قائداعظم آج بھی مشعل راہ ہیں،آج کے دن ہم قائد کی اقدار اور نظریات کے لیے خود کو وقف کرتے ہیں۔