امریکا کی دو بڑی کمپنیوں ایپل اور گوگل کو یورپ میں اربوں ڈالر کے جرمانے ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئرلینڈ کے خلاف 13 ارب ڈالر جرمانے کا کیس ہار گئی۔
ایپل کمپنی پر ٹیکس بچانے کے لیے مبہم قانون کا سہارا لینے کا الزام تھا۔
دوسری جانب انٹرنیٹ سرچ انجن کمپنی گوگل کو بھی یورپی یونین میں 2.7 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف کیس میں شکست ہوگئی۔
یورپی یونین نے 2017 میں گوگل پر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔
گوگل پر چھوٹی کمپنیوں کو مساوی مواقع فراہم نہ کرنے کا الزام تھا۔