آئیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کارروائیاں کرتےہوئے42 کنکشنز پکڑے گئے جبکہ 307 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ گزشتہ روزمختلف ٹیرف کے4 ہزار846 بجلی میٹرزچیک کیےگئے جس میںبجلی کےڈائریکٹ استعمال سلو اورٹمپرڈ میٹرزکے42 کنکشنز پکڑے گئےہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ 1لاکھ 8 ہزار سےزائد یونٹس کی مد میں 50 لاکھ 18ہزار کے جرمانےکئے گئے ہیں 1767 بجلی چوروں کو11 کروڑ 88 لاکھ سےزائد کےجرمانےکئے گئےجبکہ 307 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
آئیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ بجلی چوروں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔آئیسکو ریجن نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو سو چونسٹھ ایف آئی آرز کا اندراج کرکے ایک سو چونسٹھ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف سات ستمبر سے آپریشن جاری ہے۔ اب تک چوہتر ہزار سے زائد میٹرز چیک کرکے چوری میں ملوث صارفین کو آٹھ کروڑ اٹھہترلاکھ سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے ہیں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کے دوران آئیسکو کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپورتعاون حاصل ہے۔