سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان پر سنگین الزاما ت عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے ، وہ اتوار کو جلسہ کرنا چاہتے تھے اور اتوار 23 اکتوبر 2022 میں ارشد شریف کا قتل ہو گیا ۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپورنےجوکہا اس سےبانی پی ٹی آئی کی زندگی کوخطرہ ہے،ارشدشریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کوپتہ تھاکچھ بڑاواقعہ ہونے والا ہے،16یا 20 اگست 2022 میں مراد سعید نے کہا باہر ارشد شریف کو مارنے کیلئے لوگ تعینات ہو گئے ہیں ، اس طرح کی اطلاعات تو انٹیلی جنس کے پاس بھی نہیں ہوتیں،اُس وقت بانی پی ٹی آئی نےکہاتھاپلان ہےاتوارکوجلسےکا اعلان کروں گا،اتفاق سے اتوار 23 اکتوبر 2022 میں ارشد شریف کا قتل ہوگیا،
فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھےیہ پتہ ہےبانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھاکہ کچھ بڑاہونےجارہاہے،میں نے آپ کے پروڈیوسر کو شواہد بھیج دیے ہیں چلادیں،جو بھی بات کرتاہوں اس کے پیچھے شواہد رکھتاہوں،میں جوآڈیو دے رہاہوں اس کا فرانزک کرالیں،ندیم انجم اور فیصل نصیرآرمی چیف نہیں بن سکتےتھے۔
فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید اب تک کیوں چھپے ہوئے ہیں؟مراد سعید پکڑا گیا توبانی پی ٹی آئی اورفیض حمید پھانسی کےپھندےپرہوں گے۔