برطانیہ کے شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کیخلاف جنگ میں ’ کیموتھراپی‘ کا اعلاج مکمل ہونے کی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں، ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی کیموتھراپی کے علاج کو مکمل کر لیا ہے اور اب وہ کینسر سے محفوظ رہنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ "گرمیوں کے اختتام پر، میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کیموتھراپی کے علاج کو مکمل کر کے کتنی راحت محسوس ہو رہی ہے،"
View this post on Instagram
انہوں نے گزشتہ نو ماہ کو اپنے خاندان کے لیے "انتہائی مشکل" قرار دیا اور اس سنگین بیماری کے ساتھ آنے والی اچانک اور گہری تبدیلیوں کا اعتراف کیا۔شہزادی آف ویلز نے مارچ میں پہلی بار اپنے کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا، اور بتایا کہ انہوں نے فروری کے آخر میں کیموتھراپی شروع کی۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا علم ان کی جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر کیمو تھراپی کا فیصلہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ "پیچیدہ، خوفناک، اور غیر متوقع" ہے، جو اپنی کمزوریوں کا ایک عاجزانہ سامنا ہے۔ اس وقت نے، سب سے زیادہ، ولیم اور مجھے سادہ لیکن اہم چیزوں کی قدر کرنے کا یاد دلایا ہے، جسے ہم اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں۔
کیٹ مڈلٹ نےپیغام میں اپنی بحالی کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ کیموتھراپی ختم ہو گئی ہے، مکمل صحت یابی کی راہ ابھی طویل ہے۔
شہزادی نے کہا کہ وہ اپنی عوامی ذمہ داریوں میں واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں، اس سال انہوں نے صرف چند عوامی تقریبات میں شرکت کی ، ، جن میں جون میں ٹروپنگ دی کلر اور جولائی میں ویمبلڈن شامل ہیں۔
کیٹ نے اپنے پیغام کو خاندان اور خود کو ملنے والی حمایت کے لیے شکریے کے ساتھ ختم کیا۔
شہزادی نے کہا کہ "جو لوگ اپنے کینسر کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں - میں آپ کے ساتھ ہوں، ساتھ ساتھ، ہاتھ میں ہاتھ ڈالے۔ اندھیرے سے روشنی آتی ہے، لہذا اس روشنی کو چمکنے دو۔"