چینی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تصدق ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی ڈاکٹرنائف العتیبی نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ سعودیہ میں چینی سفارتخانے نے چینی وزیراعظم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے ،چینی وزیراعظم لی چیانگ کل سعودی عرب کادورہ کریں گے،چینی وزیراعظم چین اور سعودیہ کی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے،چینی وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پرریاض پہنچیں گے۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا اگلے ماہ پاکستان کے دورے کا قوی امکان ہے ، وہ تین روزہ دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم 14 اکتوبرکو پہنچیں گے اور 16 اکتوبرتک رہیں گے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا، دورے کے دوران سی پیک سمیت پاک چین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ، ان معاہدوں میں سب سے اہم ایم ایل 1 ریلوے معاہدہ شامل ہے، ایم ایل 1 ریلوے ٹریک کو مختلف مراحل میں تعمیر کرنےکی تجویزہے۔
چینی وزیراعظم کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تجویز ہے، پاکستان کی میزبانی میں 15 اور16 اکتوبرکوشنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ہوگا، چینی وزیراعظم 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، سابق چینی وزیراعظم لی کیانگ 2013 میں پاکستان آئےتھے۔