طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات کے دوران اہم شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز ڈھونڈ نکالیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں چار ملزمان شامل تھے اور انہوں نے واردات کیلئے رکشہ اور موٹر سائیکل استعمال کیا ، ایف سی انڈر پاس کے قریب مشکوک رکشہ گاڑی کے قریب آیا اور گاڑی کی رفتار کم ہونے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ،
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ سامنے آنے والی فوٹیجز میں انکشاف ہوا کہ ہما بلاک ، اقبال ٹاون جاوید بٹ کی رہائشگاہ کے باہر مین روڈ پر رکشہ کھڑا تھا ، مقتول اہلیہ کے ساتھ گاڑی پر سوار ہو کر نکلا تو رکشے نے ریکی کی ، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کے ساتھ ریکی کرتے ہوئے آئے اور ایف سی انڈر پاس کے قریب فائرنگ کی گئی ۔
مقتو ل جاوید بٹ پر فائرنگ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے شوٹر نے کی جس نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ پہن کر بیٹھا ہوا تھا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص بغیر ہیلمٹ تھا ، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل کا ڈرائیور اتر کر رکشے میں سوار ہو گیا جبکہ شوٹر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا، رکشہ اور موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کے بعد الگ الگ ہو گئے،فوٹیجز مل گئیں ہیں ۔