ملک میں حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل دوسری دن کمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2850 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو بھی عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا تھا جبکہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔