ملک میں آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34.61فیصد کم ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اور گزشتہ سال اگست میں 2823.53 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق ماہ اگست میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1928.74روپے، راولپنڈی 1919.59روپے، گوجرانوالہ 1772.40روپے، سیالکوٹ 1811.55روپے، لاہور 1755.62روپے، فیصل آباد1621.93روپے ریکارڈ کی گئی۔
سرگودھا 1865.45روپے، ملتان 1694.37روپے، بہاولپور1830.99 روپے، کراچی 1994.82روپے، حیدرآباد1997.79روپے، سکھر 1775.30 روپے، لاڑکانہ 1859.35روپے، پشاور1785.43روپے، بنوں 1779.20روپے ،کوئٹہ 2031.46روپے، اورخضدار میں 2023.16 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔