پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد مہم کا باقاعدہ آغاز پیر ( کل ) سے ہوگا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انسداد پولیو مہم کا مختلف اضلاع میں کل سے آغاز ہوگا اور صوبے میں ایک کروڑ 39 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیومہم میں پنجاب کے 15 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ۔
مہم میں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، چکوال ، اٹک ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ ملتان، بہاولپور ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازیخان ، رحیم یارخان اور راجن پور بھی مہم کا حصہ ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے دوران گزرگاہوں پر بھی قطرے پلائےجائیں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اضلاع کا انتخاب وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔