بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
اسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیں
یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں
یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے
جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں،ان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے
پاکستان کی مقدس سرزمین بہت سی قربانی سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے
وطن عزیز سے محبت کیجئے کیونکہ وطن ہے تو ہم ہیں وطن نہیں تو کچھ بھی نہیں،پاک فوج کا قوم کے نام واضح پیغام ہے کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور وہ قوم کی خوشیوں کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
ہمیں فخرمحسوس ہوتا ہے ہم بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہمارے وطن عزیز کے بہن بھائی اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، پاک فوج
پاکستانی قوم مطمئن اور پرسکون طریقے سے اپنی زندگیوں کو گزاریں کیونکہ پاک فوج کے جوان ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، پاک فوج
ہم سب کی جان پاکستان، پاکستان زندہ باد