ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان 6ستمبرآج بروز جمعہ کو ملی جوش و خروش، قومی جذبے اور پروقار طریقے سے منایا جا رہا۔
شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی اورمساجد میں بھی قرآن خوانی کابھی اہتمام کیا گیا
6 ستمبر کےدن کا آغازمساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کےساتھ ہوا، علماء کرام نےجنگ ستمبر شہداء کے درجات کی سربلندی کے لئےخصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
علماءکرام کاکہناتھا کہ”شہداءکی قربانیاں ہم سب پرقرض ہیں“،شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہیدکا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں،جنگ ستمبر کےشہداء نے اپنےخون کا نذرانہ پیش کرکے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔