پاکستان میں مہنگائی کی سطح میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ حکومت نے بھی حال ہی میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لانے کا اعلان کیا جس کے بعد اب شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان روشن ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان 12 ستمبر کو مانیٹری پالیسی جاری کرے گا اور اس وقت بنیادی شرح سود 19.5 فیصد ہے تاہم اس سے قبل سٹیٹ بینک دو مرتبہ میں مانیٹری پالیسی میں شرح سود 2.5 فیصد کم کر چکا ہے لیکن اس بار معاشی ماہرین کی اکثریت شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی توقع کر رہی ہے ۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3سال بعدسنگل ڈیجٹ9.6فیصد پرآگئی ہے ، اپٹمااورکراچی چیمبرنےشرح سود میں4سے5فیصد کمی کامطالبہ کیاہے، مہنگائی کی شرح کےمقابلےمیں اس وقت بنیادی شرح سود10فیصد زیادہ ہے۔