مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کے اثرات،امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 05 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر آگیا۔
غیرقانونی کرنسی کی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں 900 ملین ڈالر سرپلس ہوئے اور بینکوں میں جمع کرائے گئے۔
حکام کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بعد امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے چار پیسے سستا ہوکر دوسواکیاسی روپے پینسٹھ پیسے پر بند ہوا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کمی سے دوسواکیاسی روپے پر آگیا ہے،
ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر پچیس روپے پچاس پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ پچاس روپے سستا ہوچکا ہے۔