الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے گئے تمام انتخابی فارمز کی تصدیق کا کام شروع کردیا۔
چیف الیکشن کمشنرکی منظوری سےافسران تعینات،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔تمام ٹیموں کوملک بھر کےفارم 45 سمیت تمام انتخابی فارمزکی تصدیق سات روزمیں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کےمطابق قومی اسمبلی کےحلقوں کے فارم کی تصدیق ایک ٹیم کرے گی،قومی اسمبلی کےحلقوں کیلئے ٹیم لیڈرمحمد ناصر خان ہوں گے،صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی فارمز کی تصدیق کاشف عباس کے سپرد کی گئی ہے،وقاص ملک تصدیقی عمل کے سپروائزراور انچارج ندیم حیدر ہوں گے۔
ٹیمیں پولنگ اسٹیشن کےمطابق اپ لوڈ فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی،تصدیقی ٹیمیں گمشدہ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی بھی کریں گی،تصدیقی ٹیمیں ایسے فارمز کی شناخت بھی کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔