6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب پاک فوج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا
یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی عظیم ماؤں نےاپنے بیٹوں کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئےکہا کہ"مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر بہت دکھ ہے لیکن اس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کی جس پر مجھے فخر بھی بہت ہے۔
میرے بیٹےکی شہادت کے بعدمجھے اب تک سکون نہیں ہےایسےجیسے میری کوئی چیز گم کو گئی ہے، مجھے جب اپنے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے تو میں اس بات سے خود کو دلاسہ دیتی ہوں کہ جلد ہی ہم دوسرے جہاں میں ساتھ ہونگے"جب مجھےمیرے بیٹے کی شہادت کی خبر ملی تو مجھے ایسے لگا جیسے میری دنیا ختم ہو گئی ہو۔
والدہ نےکہامجھے اپنے بیٹےکی شہادت پر بہت فخر ہے،اگر میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو میں ان کو اس وطن پر قربان کر دیتی،مجھے ایسا محسوس ہوتا ہےجیسے میرا بیٹا میرے ساتھ ہے""میرا بیٹا بہت بہادر اور نڈر افسر تھا اور اس کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ملک کے لیے شہید ہو"۔