ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین کے فٹنس ٹیسٹ 7 سے 9 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈسے باہربعض سنٹرل کنٹریکٹڈکرکٹرز کے بھی فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کو سنٹرل کنٹریکٹ سےمشروط کیا گیاہے،سخت فٹنس کی وجہ سےقومی کرکٹرز پریشانی کاشکار،ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع کردی۔
ٹیسٹ پاس کرنے کےلیےمعیار 60 فیصدکردیاگیا،عالمی سطح پر 50 فیصدقراردیا جاتا ہے، فٹنس ٹیسٹ میں بنچ پریس ،سکن فولڈ،بنچ پل ، اسکواٹ اور جمپ شامل ہے۔دوکلو میٹر ٹرائل رن مکمل کرنے کے لیے 8 منٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
تین رنز کےلیے 10سیکنڈزکا وقت مقررکیاگیا ہے، 30 ،30 سیکنڈز کےوقفے سے 6 مرتبہ تین رنز لینے ہیں،دوڑ اور تین رنز کے مقررہ وقت نےکھلاڑیوں کو پریشان کردیا ہے، پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے۔
سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 تک رکھنےکاامکان ہے،نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑی کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے،نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔