پاکستان میں جاری مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے پیش نظر کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفرز دے رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسی صورتحال سے دوچار سوزوکی نے بھی صارفین کیلئے بغیر سود 2 سال کی آسان اقساط کا پلان متعارف کروا دیا ہے جس حاصل کرنےکیلئے موٹر سائیکل کی قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس دینا ہو گا جبکہ باقی دو سال کی اقساط میں دینے کی سہولت ہو گی ۔
اگر آپ سوزوکی جی ایس 150 لینے کے خواہمشند ہیں تو اس کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے اسے دو سال کی آسان اقساط پر حاصل کرنے کیلئے آپ کر 95 ہزار 500 روپے ایڈوانس دینا ہو ں گے اورآپ کی ماہانہ قسط 11 ہزار 940 روپے ہو گی ۔