وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کردی۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سعودی عرب اور قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔
وفاقی وزیر نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کی اور کہا یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں۔ دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا۔
چوہدری سالک حسین نےامید ظاہر کی کہ خلیج سمیت بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع میں بہتری آئے گی۔ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔




















