وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 7 اور دیہی علاقوں میں 6 اعشاریہ 7 فیصد رہی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13 اعشاریہ 10 فیصد سستے ہوئے۔
ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 8 اعشاریہ 09 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 40 فیصد کمی ہوئی۔
اعدادو شمار کے مطابق دال مسور بریڈ اور سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں پیاز 23 اعشاریہ 62 فیصد اور انڈے 12 اعشاریہ 39 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ تازہ سبزیوں کی قیمت میں سوا 12 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہانہ بنیادوں پر دال چنا کی قیمت 4 اعشاریہ 55 فیصد بڑھی، تازہ اور خشک دودھ تقریباً سوا 2 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1 اعشاریہ 3 پانچ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔