لاہور کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 47ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
گلبرگ،فیروزپورروڈ،تاجپورہ ،فرخ آباد،اقبال ٹاون،مال روڈ پربھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات نےآج وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک ریکارڈ کیا جائےگا، اگلے تین روز تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔