اسرائیل کی ٹریڈ یونین نے غزہ جنگ بندی کے لئے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیل میں جنگ بندی کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں اور دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرین نے مرنے والے قیدیوں کے علامتی تابوت اٹھا کر احتجاج کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر آگئے اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کی جانب سے حماس کے ہاتھوں قید ہونے والے قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسرائیلی ٹریڈ یونین نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ لیبر یونین کی جانب سے کہا گیا کہ پیر کی صبح سے تل ابیب کا بن گوریان ایئرپورٹ بند کر دیا جائے گا اور صبح آٹھ بجے کے بعد کوئی طیارہ اترے گا نہ پرواز کرے گا۔