اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا ۔
اسلام آباد میں ایکسپریس چوک پر غزہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں احتجاج کی کوشش کرنے پر پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئی ہے۔
اس سے قبل سول سوسائٹی کی جانب سے جاری غزہ بچاؤ مہم کے سلسلےمیں احتجاج کے دوران پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم حمیرا طیبہ کو بھی حراست میں لیا تھا ۔
حمیرا طیبہ کو حراست میں لینے پر کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔