پاکستان تحریک انصاف نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے باعث لاہور میں جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ عیدمیلاد النبیﷺ کے باعث تبدیل کر دی گئی ہے ، جلسہ اب 22 ستمبر کو کیا جائے گا ۔
کور کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 12ربیع الاول مذہبی جوش و خروش سے منایا جائےگا،اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت میں ربیع الاول کےحوالے سے پروگرامز ہوں گے۔
اعلامیہ میں جیل انتظامیہ کی جانب بانی چیئرمین کےساتھ رویئےپرتحفظات کا اظہارکیاگیا جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکیلئےبطورامیدواربانی چیئرمین کےفیصلے کوسراہاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق 8 ستمبر کواسلام آبادمیں تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کوذمہ دارایاں سونپ دی گیئں ہیں ،قومی اسمبلی میں آئین سے متصادم بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کوئی بھی بل جس سےعدلیہ کی آزادی متاثرہوگی،عدالت میں چیلنج کیاجائےگا۔
اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں این اے 181، این اے 154 اور این اے 79 میں دوبارہ گنتی پربھی تحفظات کا اظہار ،دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدواروں کوہرایاگیا۔ این اے171رحیم یارخان کےضمنی الیکشن میں ریئس حسان مصطفیٰ کی حمایت کی ہدایت کی گئی ہے ۔