وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی شوبازی ، فوٹو سیشن یا عارضی حل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایسے کام کرنا چاہتی ہے جس سے آج ہماری عوام کو فائدہ اور اس کے بعد آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل سولر سسٹم کی تقسیم شروع کر دی ہے جس سے 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹمز دیئے جائیں گے اور وہ ساری زندگی مفت بجلی استعمال کریں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہناتھا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں کسی کو مفت سولر پینل نہیں دئیے گئے جبکہ پیپلز پارٹی 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت 21 لاکھ افراد کیلئے گھر بھی بنا کر دے رہی ہے جس کیلئے سندھ کے عوام سندھ حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی شو بازیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کو سولر پینلز دیئے ہیں ۔
شرجیل میمن کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آصف علی زرداری آگے کے لیئے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی جلد وفاق میں حکومت بنائے گی اور بہت جلد تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی ایکسپورٹ ہو گی۔ ان کا کہناتھا کہ ذوالفقار بھٹو نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا اور ملک کو فائدہ پہنچایا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلوجستان کا واقعہ بہت افسوناک ہے، کبھی بھی ہتھیار کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، دہشت گردوں کے خلاف وفاق کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے پاس صرف بیانات تک رہ گئی ہے،ہم گورنر سندھ سمیت کسی سے بھی خائف نہیں ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں،بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی لمبی عمر اور صحت کیلئے دعا گو ہیں ۔
وزیر اطلاعت سندھ نے عمران خان کیلئے دعا کرنے کے بعد تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بھی اچھا کام نہیں کیا،پی ٹی آئی ایک مصنوعی جماعت ہے،تحریک انصاف کو مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود اقتدار دیا،پی ٹی آئی کارناموں میں نو مئی سرفہرست ہے،اس وقت سے ہی پی ٹی آئی ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے،فارن فنڈنگ کی تو قانون حرکت میں کیوں نہیں آیا،الیکشن کمیشن کے احکامات ریکارڈ پر موجود ہیں،سابق جیف جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی کے پے رول پر تھے۔
شرجیل میمن نے سندھ میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہوئی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا اسپیل لگا ہوا ہے، سب سے زیادہ بدین میں 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، میر پور خاص میں 157 سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہیں،کراچی میں مئیر کراچی ذاتی طور پر شہر کی نگرانی کررہے ہیں،مئیر کراچی رات رات بھر جاگ کام کررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلی سندھ سمیت تمام وزرا نکاسی آب کے کاموں میں مصروف ہیں،جب تک بارشیں ہو رہی ہیں تمام وزرا میدان میں ہو نگے، بارش کے بعد بڑی تعداد میں فصلیں تباہ ہوئی چھ افراد جان سے گئے۔