وزیر قانون و مواصلات پنجاب صہیب احمد بھرتھ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوانے کے حوالے سے معاملہ صوبائی کابینہ یا وزارت قانون میں ابھی تک زیرغورنہیں آیا۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو میں صہیب احمد کا کہناتھا کہ وزارت مواصلات میں پہلی بارای ٹینڈرنگ شروع کردی ہے جس سےکرپشن کا دروازہ بھی بند ہوجائے گا، پی ٹی آئی دور کے پرانے کاموں کو جاری رکھا ہے بند نہیں کیا،ملٹری کورٹ کی کوئی تجویزیا سمری کابینہ یا وزارت قانون میں نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کرایا،ای ٹینڈرنگ سےکرپشن کا دروازہ ہمیشہ کےلئے بند کردیا ہے،کسی کا فون کرائے بغیر پیپرا رولز کے مطابق کم سے کم بڈر کو ٹینڈر ملے گا،ہمارا کرپشن پرزیرو فیصد ٹالرنس ہے۔