بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا برےوقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کے لیے پی ٹی ائی میں کوئی جگہ نہیں ہے،مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے،بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا۔
بانی پی ٹی آئی نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں کہا بلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایاگیا،بلوچستان کےجو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیےبلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں،۔
پی ٹی آئی ملک کی واحدجماعت ہے،جوعوام کو متحد کر سکتی ہے، صرف سیاسی جماعتیں عوام کو اکٹھا کرسکتی ہیں،کوئی اور نہیں۔بائیس اگست کا جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے۔ پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی۔ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے
اس سال تاریخ کی سب سےکم سرمایہ کاری ملک میں آئی،ملکی آمدن نہیں ہےقرض بڑھ رہےہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے،فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں،خفیہ اداروں کو پی ٹی ائی ختم کرنے پر لگا دیا گیا۔