چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نےکا کہنا ہےکہ آف کچ بھارت کے اوپر موجود کراچی سے 200 کلومیٹر دوری پرموجود ہوا کے شدید کم دباؤ کے آج سہہ پہر اور شام کے درمیان طاقتور طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کا شدید ترین کم دباؤ آہستہ آہستہ مزید مغرب، جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔آج سہ پہر اور شام کے درمیان یہ ایک طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے،طوفان کے بننے پر اس کی سمت مغرب، جنوب مغرب کی طرف رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہےکہ ڈپریشن دوپہر یا شام تک طوفان اسنیٰ میں تبدیل ہوجائے گا،کراچی سے تقریبا 100 کلومیٹر کےفاصلے سے عمان کی جانب جائے گاشہرقائد میں اس دوران شدید تیز بارش اور آندھی چلے گی۔
کمشنرکراچی نےماہی گیروں اورعام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی،تیراکی،نہانے، غوطہ خوری اور سیر کرنے پر 31 اگست 2024 تک مکمل پابندی ہوگی۔
پی ایم ڈی نےکہا کہ 30 اگست سےیکم ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔