اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری،کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کےزیادہ تراضلاع میں شدید آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سےتیزساتھ مزید بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اےکی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی، ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں منگلا 147 ملی میٹر منڈی بہاوالدین 78 جہلم 76 بارش ریکارڈ کی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ 40 گجرات 35 اور نارووال میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 105 شہری جاں بحق 260 زخمی ہوئے، اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنےاور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں،مون سون بارشوں کے باعث 89 مویشی بھی ہلاک ہوئے