کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف ایک اور ہڑتال کا اعلان ہوگیا ہے اور کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔
جوڑیا بازار میں دوکاندار، امپورٹر اور ایکسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ہفتے کو بند رہے گی اور اتوار کو ہفتہ واری چھٹی کے باعث ملک بھر کو دو دن اجناس کی سپلائی نہیں ہوسکے گی ۔
ہفتے کو صبح 11:30 بجے جوڑیا بازار میں پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ۔