ژوپ کے علاقےسمبازہ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کر دیا گیا ، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور حوالدار شہیدہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آئی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوپ کے علاقےسمبازہ میںسکیورٹی فورسزنے خفیہ آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ میجرعلی رضاشاہ اورحوالدار نثار احمدشہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک
بیان کے مطابق 31سالہ میجر سید علی رضا شاہ شہیدکاتعلق ضلع سرگودھااور38سالہ حوالدار نثار احمدشہیدکاتعلق ضلع وہاڑی سےہے۔
جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزبہادر جوانوں کی مقروض اور فخر کرتی ہیں،مادر وطن کیلئےان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ سکیورٹی فورسز کےخفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا فیصل نامی سرغنہ ماراگیا
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکیلئےپرعزم ہے اورعلاقےمیں دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔