خیبرپختونخوا کے علاقوںپاراچناراور مردان میں سکیورٹی فورسز کےخفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا فیصل نامی سرغنہ ماراگیاجبکہ ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مردان کےعلاقےکاٹلنگ میں سکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔اس دوران انتہائی مطلوب فیصل نامی دہشتگردوں کا سرغنہ ماراگیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا،جبکہہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب پاراچنارمیں دہشتگردوں کےساتھ مقابلےمیں ایک سکیورٹی اہلکارشہید ہوگیا،33سالہ شہیدلانس نائیک غیرت خان کاتعلق ضلع کرم سےہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔