پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔
موڈیز ریٹنگ اپ گریڈ کرنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی اپ گریڈ ہوگئی اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ ڈالر کا نیا ریٹ جانیے
خیال رہے کہ تین روز کی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی اور 100 انڈیکس 357 پوائنٹس بڑھ کر 78350 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 20 ارب 40 کروڑ روپے مالیت 60 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔