وزیراعظم کے حکم پر ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےوزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز بھی شامل ہوں گے۔
Committee Notification for Pilgrims from Iran and Iraq by Farhan Malik on Scribd
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں، کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستےبحفاظت واپسی یقینی بنائےگی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امورسیکرٹریٹ وزیراعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گی۔