گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران حل کیا جائے اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سستی بجلی کے حل کے لئے کوشاں ہے۔
لاہور میں منعقدہ پہلی انٹرنیشنل سولر پاور اینڈ ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک انرجی کے حوالے سے نازک دور سے گزر رہا ہے اور عوام بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم اٹھارویں آئینی ترمیم کی روشنی میں سندھ ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبوں کے چیلنجز سے مقابلہ کر کے بجلی کی قیمت کم کر سکتے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کو توانائی کی آزادی کی طرف لے کر جائیں۔
تقریب کے اختتام پر 30 سے زائد کمپنیوں اور برانڈز کو سولر ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔