محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن سسٹم کراچی کے جنوب کی جانب بڑھ رہاہے، سسٹم8سے10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےشہرقائد کی طرف بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن سسٹم کراچی کے جنوب کی جانب بڑھ رہاہے،رفتارکم ہونےکےباعث اب سسٹم دوپہرمیں کراچی کے قریب پہنچےگا،سسٹم کراچی کےقریب ہونےکےباعث دوپہرمیں موسلا دھار بارش کاامکان ہے۔
کراچی کے متعلق محکمہ موسمیات کی کی رپورٹ میں میز کہا گیا ہے کہ سسٹم کےتحت تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،موسلادھاربارش کےباعث اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے،سسٹم کےتحت31اگست تک وقفےوقفےسے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، کراچی میں بارش برسانےوالاسسٹم تاحال برقرارہے۔
Karachi Division Forecast 28 AUGUST 2024_Eng by Farhan Malik on Scribd
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے متعلق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کاسلسلہ31اگست تک جاری رہےگا،سسٹم کراچی سے 250 کلومیٹر فاصلے پر ہے ، بارش برسانےوالاسسٹم ابھی بدین،تھرپارکرکےنزدیک ہے،کراچی میں150سے200ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا رپورٹ کے متعلق مزید کہنا تھا کہپیرسےاب تک گلشن حدیدمیں122ملی میٹربارش ہوچکی ہیں،جمعرات کی شام سےجمعےکی دوپہرتک شدت میں اضافہ متوقع ہے۔