فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے دباؤ کے باعث تاجر دوست اسکیم واپس نہیں ہوگی ۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 32 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور اسکیم کے تحت اب تک 64 ہزار تاجروں نے رجسٹریشن کرائی، صرف 200 سات تاجروں نے معمولی ٹیکس دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاجروں کا آسان ٹیکس ریٹرن فارم کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔
ملک میں 9 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری یا ٹیکس گیپ ہے جبکہ پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد سے کم ہے ۔