پاکستان تحریک انصاف نے پندرہ ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے 15 ستمبرکومینار پاکستان گراونڈ میں جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھجوائی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 15 ستمبر کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں سیاسی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی مقصد کیلئےآپ کے قابل دفتر سے "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ/منظوری" کی ضرورت ہے۔
Application for Lahore Jalsa (1) by Farhan Malik on Scribd
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور 15ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے لہذاآپ سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں ضروری NOC/ کی منظوری دی جائے۔
انھوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ پی ٹی آئی امن و امان اور نظم و ضبط کی برقراری پر یقین رکھتی ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کے عہدیداران 15ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) پر ہموار اور پریشانی سے پاک سیاسی اجتماع کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
درخواست میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پاکستان کے سیاسی اور پارلیمانی نظام کی ایک بڑی اسٹیک ہولڈر ہے پی ٹی آئی، اس کے اراکین، قیادت اور حامیوں کو پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے جیسا کہ پاکستان کے آئین کے تحت ضمانت دی گئی ہےایسے جائز حقوق سے انکار اس بنیادی آئینی اصول کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جس پر سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) کی بنیادیں قائم ہیں۔