بجلی کی قیمت میں راوںمالی کی پہلی سہ ماہی کی فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 3 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق ڈالرکی قدر بڑھنے سے گردشی قرض بڑھا ہے، اورپاورسیکٹرکا گردشی قرض 2602ارب تک پہنچ گیاہے،آئی ایم ایف کی شرائط کےتحت گردشی قرض کوجون تک 2310ارب تک رکھناہے ۔
یہ پڑھیں:۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی
حکام کے مطابق ڈالرریٹ کا تخمینہ 286روپےکالگایاگیا، جبکہ ریٹ 300 سےزائد رہاجس سےریٹ بڑھا ،جس کی وجہ سےبجلی کی قیمت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد 3روپے فی یونٹ سے زائد اضافےکاامکان ہے،اورصارفین کو پہلی سہ ماہی میں292 ارب روپے اضافی دینا ہوں گے ۔
یہ پڑھیں:۔ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4.45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی
وفاقی حکومت نیپرا میں درخواست دائر کرے گی ، جبکہ ڈالرریٹ گرنےسےدوسری سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ صفرہونےکا امکان ہے۔