کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4.45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے 4.45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس مد میںکےالیکٹرک صارفین سے وصولیاں اکتوبر اورنومبر میں کی جائیں گی ۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے، جبکہ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری 27ستمبر کو دی تھی۔