نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو نگران حکومت نے نیپرا کے فیصلے پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری تھی۔