پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھٹے روز کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس228 پوائنٹس کے اضافے سے47721 پوائنٹس پر بند ہو۔
تین روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 569 پربند ہوا تھا۔
فلسطین اسرائیل جنگ کے باعث قطر،بحرین،سعودیہ اور عمان کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی ہے۔
closingRates_202309oct by Farhan Malik on Scribd
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوئی، انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 24 روپے 41 پیسے تک گر گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے 50 پیسے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آگیا، امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی