اسلام آباد کےعلاقےفراش ٹاؤن میں ڈاکؤوں نےبینک کی کیش وین لوٹ لی گئی ، مزاحمت پرسیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی، مسلح لٹیروں نے فراش ٹاؤن میں کیش وین کو بنک کے سامنے ہی روک لیا، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈز طارق اور سلمان زخمی ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمان دم توڑ گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق ڈاکو کیش ڈیلیوری وین سے3 کروڑ 67 لاکھ روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں، موقع سے گولیوں کے دس خول برآمد ہوئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں،آئی جی نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔