سعودی عرب میں آج اکیسواں روزہ ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی مساجد میں گزشتہ رات سے اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں تین ہزار دو سو جبکہ مسجد الحرام میں تین ہزار افراد اعتکاف کررہے ہیں،مسجد نبوی کی انتطامیہ نے اعتکاف کے لیے چارمرکزی ہالوں میں 48 مقامات مختص کی ہیں۔
مسجد نبوی میں مردوں کے لیےمشرقی چھت پرجبکہ خواتین کے لیے مشرقی سمت کی نئی توسیع شدہ حصے انتظام کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے معتکفین کیلئےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حرمین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے 21 اکیسویں شب کی تراویح اور قیام اللیل ادا کی۔





















