ٹیکسٹائل شعبہ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائے گئے مالیاتی رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023 میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کو72.566 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2022 کے 95.951 ارب مقابلہ میں 24 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں انٹرلوپ کو 20.17 ارب روپے، ایف ایم ایل کو8.96 ارب روپے، سفائیر کو3.29 ارب روپے ، سفائیرفنشنگ ملزکر5.12 ارب روپے، کوہ نورٹیکسٹائل ملز کو2.407 ارب روپے، محمودٹیکسٹایل کو1.202 ارب روپے منافع حاصل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گل احمدٹیکسٹائل کو4.89 ارب روپے، نشاط چونیاں گروپ کو99 کروڑ 90 لاکھ روپے، زاہد ٹیکسٹایل ملز کو1.21 ارب روپے، سورج کاٹن ملز کو4.57 ارب روپے اور آرٹسٹنگ ڈینم ملزکو1.06 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔