وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات ، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مواصلات اور ٹرانسپورٹ کےشعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی، ملاقات میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارتی امور میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا سے ملاقات کے وقت اظہار خیال کیا کہ شاہراہوں کے ذریعے براستہ افغانستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں مشرقی یورپ تک رسائی چاہتے ہیں، ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور سارے خطے کیلئے خوش آئند ہو گا ۔
اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر بیلاروس کےسفیر آندرےمیٹیلیسا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام خوشگوار، لوگ ملنسار اور یہاں سبزیاں اور پھل شاندار ہیں ،پاکستان اور بیلاروس کے مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔